Monday October 28, 2024

عمران خان کی ایک شرط پر حمایت کرنے کو تیار ہوں، تحریک لبیک نے بھی بڑا اعلان کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک) عمران خان کی ایک شرط پر حمایت کرنے کو تیار ہوں، تحریک لبیک نے بھی بڑا اعلان کر دیا.. خادم حسین رضوی نے عمران خان کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا، تحریک انصاف کی مکمل حمایت نہیں کریں گے، تاہم جو بھی اچھی بات ہو گی اس کی تعریف ضرور کریں ساتھ ضرور دیں گے، سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ۔ تفصیلات کے مطابق

پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی۔تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی کل 116 نشستوں پر فتح حاصل، جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی تحریک انصاف فتح حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ تاہم ان انتخابات میں تحریک اںصاف کی فتح نہیں بلکہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کی حیران کن کارگردگی سب سے بڑا سرپرائز قرار پائی۔ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ نے سندھ اور خیبرپختوںخواہ سے کامیابیاں سمیٹیں جبکہ ملک بھر سے کل 21 لاکھ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں علامہ خادم حسین رضوی اگلے انتخابات میں مزید اچھے نتائج دیں گے۔ دوسری جانب علامہ خادم حسین نے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر ردعمل بھی دیا ہے۔ خادم حسین رضوی نے عمران خان کی مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مکمل حمایت نہیں کریں گے، تاہم جو بھی اچھی بات ہو گی اس کی تعریف ضرور کریں ساتھ ضرور دیں گے۔خادم حسین رضوی نے عمران خان کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا، تحریک انصاف کی مکمل حمایت نہیں کریں گے، تاہم جو بھی اچھی بات ہو گی اس کی تعریف ضرور کریں ساتھ ضرور دیں گے، سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ

FOLLOW US