Monday October 28, 2024

بشریٰ بی بی عمران خان کی وزارت عظمیٰ کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن گئیں، ایسی پوشیدہ چیز پکڑی گئی کہ عمران خان کے اوسان خطا ہو جائیں گے

پشاور(نیوزڈیسک) عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں بشریٰ بی بی کی جائیداد چھپانا مہنگا پڑگیا۔ چئیرمین تحریک انصاف کے خلاف درخواست دائر، پشاور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اس وقت حکومت سازی کے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ملک بھر کی چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں نے عمران خان کی حمایت کا

اعلان کررکھا ہے جن میں جی ڈی اے،،ایم کیو ایم،،،بلوچستان نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، جمہوری وطن پارٹی اور مسلم لیگ ق شامل ہیں۔ان تمام جماعتوں کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کو وفاق میں عددی اکثریت حاصل ہو چکی ہے ۔۔تحریک انصاف وفاق میں اپنی حکومت بنانے کو تیار ہے تو عمران خان نے بھی وزارت اعظمیٰ کے لیے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔اس موقع پر عمران خان کو بری خبر سنا دی گئی ہے۔کپتان کے لیے رحمت سمجھی جانے والی انکی شریک حیات بشریٰ بی بی کے باعث کپتان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔عمران خان کو این اے 35 بنوں کے کاغذات نامزدگی مین بشریٰ بی بی کی جائیداد چھپانا مہنگا پڑگیا۔ اس اقدام پر چئیرمین تحریک انصاف کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست دہندہ کا موقف ہے کہ این اے 35 بنوں کے کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے بشریٰ بی بی کی جائیداد کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی سیتا وائٹ سے اپنی بیٹی ٹیریان کا ذکر کیا ہے۔اس درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔اگر عدالت اس درخواست کو قبول کرتی ہے تو عمران خان کو نااہلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اور یوں انکی وزارت اعظمیٰ بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں بشریٰ بی بی کی جائیداد چھپانا مہنگا پڑگیا۔ چئیرمین تحریک انصاف کے خلاف درخواست دائر، پشاور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیا۔

FOLLOW US