Monday October 28, 2024

کسی نہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی ڈیڈلائن ختم ۔۔۔۔ آج کتنے ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروا دیا ؟ عمران خان کا دل خوش کردینے والی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)28 آزاد ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروادیا ہے۔نجی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے، تاہم عدالتی فیصلوں کے باعث 849 قومی وصوبائی اسمبلیوں میں سے 815 کامیاب

امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں اور 34 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے نوٹی فکیشن روکے گئے ہیں، جب کہ الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا حکم جاری کیا تھا، آج آزاد امیدواروں کے پاس سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا آخری روز ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدوار آج شام 4 بجے تک کسی جماعت میں شمولیت پر تصدیق شدہ بیان حلفی دیں سکتے ہیں، بیانِ حلفی میں اپنی مرضی، دباوٴ اورلالچ کے بغیر پارٹی میں شامل ہونے کا لکھیں گے، جب کہ آزاد ارکانِ اسمبلی کو شامل کرنے والی جماعت کے سربراہ کا الیکشن کمیشن کوتحریری طور پر آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔ نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی کی شمولیت کے بعد مخصوص نشستیں الاٹ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق اب تک 29 آزاد امیدواران کے بیان حلفی موصول ہوئے ہیں جن میں سے 28 نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا این اے 131 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔

عمران خان کو این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔حکام الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کے باعث تینوں حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔عمران خان کی جانب سے غیر مشروط معافی پر ازخود نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 131 لاہور سے بھی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے لیکن این اے 53 اسلام آباد سے ووٹ کی رازداری کے معاملے پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکا ہوا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 لاہور سے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے تھے تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کے احکامات جا ری کر دیے تھے۔خیال رہے کہ ووٹ کی رازداری سے متعلق کیس میں عمران خان کی جانب سے آج بابر اعوان پیش ہوئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے بابر اعوان کا جواب مسترد کر کے عمران خان سے بیان حلفی اور ان کا دستخط شدہ معافی نامہ طلب کر لیا ہے

FOLLOW US