Monday October 28, 2024

ن لیگ نے پنجاب میں ایک اور نشست حاصل کر لی ، پی ٹی آئی کے لیے تشویشناک خبر آ گئی

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے دوبارہ گنتی کے ذریعے پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست جیت لی ہے، جبکہ تحریک انصاف پنجاب میں ایک نشست سے محروم ہوگئی ہے، پی پی 123 میں ن لیگ کے امیدوار سید قطب علی شاہ دوبارہ گنتی سے 17 ووٹوں کی برتری سے جیت گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی نشست پی پی 123 ٹوبہ ٹیک

سنگھ میں مسلم لیگ ن کے رہنماء سید قطب علی شاہ نے انتخابات میں ہارنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ گنتی کے لیے رجوع کررکھا تھا۔جس پرالیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پی پی 123کا تحریک انصاف کی امیدوار سیدہ سونیا علی رضاشاہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک رکھا تھا۔ تاہم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب اسمبلی کے اس حلقے میں دوبارہ گنتی کی گئی تومسلم لیگ ن کے امیدوار سید قطب علی شاہ کامیاب ہوگئے ہیں۔سید قطب علی شاہ نے صرف 17ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔عام انتخابات 2018ء میں تحریک انصاف کی رہنماء سیدہ سونیا علی رضاشاہ نے 53105 ووٹ حاصل کیے جبکہ اب قطب علی شاہ نے 53122 ووٹ حاصل کرکے جیت اپنے نام کرلی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔ ہار اور جیت کا مارجن انتہائی کم ہے۔ جس کے باعث انتخابی حلقوں کی دوباری گنتی کی جائے۔این اے 131میں ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق نے بھی مدمقابل امیدوار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس پرلاہور ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کرنے کی درخواست قبول کرلی اور این اے 131 کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔جس پرعمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔اسی طرح مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیں قانون اور آئینی راستہ اختیار کرنے کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمانی کمیشن کو ٹاسک دیں گے کہ وہ اس بات کا کھوج لگائیں کہ الیکشن والے دن کس طرح آرٹی ایس بند ہوگئی تھی۔پولنگ ایجنٹ کو کیوں ہٹایا گیا ان کی غیرموجودگی میں کیوں گنتی کروائی گئی، ووٹرز کی لائنوں میں سست روی کیوں ہوئی؟ ان تمام چیزوں کے حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔

FOLLOW US