Monday October 28, 2024

عمران خان کی کامیابی یقینی، الیکشن کمیشن نے وزارت عظمٰی کیلئے ووٹنگ سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے3 حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشنز کلیئر کردیے جس کے بعد عمران خان این اے35 بنوں، این اے95 میانوالی، این اے243 کراچی سے کامیاب قراردے دیے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے غیرمشروط معافی پر ازخود

نوٹس واپس لے لیا گیا ہے اور عمران خان کے3 حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشنز کلیئر کردیے گئے ہیں،این اے 53 سے ووٹ کی رازداری کے معاملے پر عمران خان کا نوٹیفکیشن رکا ہے جبکہ این اے 131لاہورسے عمران خان کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کیاجاچکاہے اور عمران خان این اے35 بنوں، این اے95 میانوالی، این اے243 کراچی سے کامیاب قراردے دیے گئے ہیں۔یہ تینوں نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس پر رکے ہوئے تھے اورعمران خان کی تینوں حلقوں سے کامیابی کاپہلے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔حکام الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ این اے90 سرگودھاسے ن لیگ کے چودھری حامدحمیداوراین اے108فیصل آبادسے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی کامیابی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

FOLLOW US