Monday October 28, 2024

پاک فوج کا ایسا فیصلہ کہ اسد عمر وزارت خزانہ سنبھالنے سے پہلے ہی پریشانی کا شکار ہو جائیں گے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کے متوقع وزیرخزانہ اسد عمر ملک کو درپیش مالی بحران سے نکالنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور آئے روز میڈیا سے گفتگو میں اس کا اظہار بھی کر رہے ہیں لیکن اب پاک فوج نے ایسا فیصلہ کر لیا ہے کہ اسد عمر کی پریشانی مزید بڑھ جائے گی۔ بلومبرگ کے مطابق پاک فوج نے فیصلہ کر لیا ہے کہ

وہ شدت پسندوں کی نقل وحمل روکنے کے لیے پاک افغان سرحد پر مزید 60ہزار فوجی تعینات کرے گی۔ جس سے لامحالہ دفاعی اخراجات میں خاطرخواہ اضافہ ہو گا جو پہلے سے پریشان ممکنہ وزیرخزانہ اسد عمر کے لیے مزید پریشانی کا سبب بنے گا۔رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے آگاہ اعلیٰ فوجی حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بلومبرگ کو بتایا کہ اس مقصد کے لیے چالیس فیصد فوجیوں کو پہلے ہی بھرتی کرلیا گیا اور مکمل بھرتی میں مزید دو سال کا عرصہ لگے گا۔سرحد پر اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا اقدام پاکستان کے سرحدی آپریشن کو مضبوط کرے گا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ1456میل طویل پاک افغان سرحد کے 13 فیصد حصے پر باڑ لگا لی گئی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق مسلح افواج کے میڈیا ڈپارٹمنٹ نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

FOLLOW US