Monday October 28, 2024

بریکنگ نیوز : اڈیالہ جیل میں کیپٹن صفدر کی حالت بگڑ گئی ، انتظامیہ کی دوڑیں ، تشویشناک اطلاعات موصول

راولپنڈی(ویب ڈیسک)اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت بگڑ گئی۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی، جیل ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر جو چیز کھاتے یا پیتے

ہیں الٹی کر دیتے ہیں، معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف ہے جس کے باعث انہیں آج شام اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بھی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کا بلڈ ٹیسٹ کیا گیا تو ان کے خون میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی، جس کے باعث ان کے خون کی روانی متاثر ہوگئی اور دونوں بازوں میں شدید درد اٹھا جبکہ ای سی جی بھی غیرتسلی بخش آئی تی ۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ناشائستہ زبان کے استعمال کے کیس میں عمران خان، پرویز خٹک، ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کی غیر مشروط معافی قبول کرلی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ

نے عمران خان، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت کی۔ایاز صادق کے وکیل کامران مرتضیٰ نے مؤقف اپنایا کہ وہ اپنے مؤکل کی جانب سے دست بستہ معافی مانگتے ہیں۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر ایاز صادق کا ویڈیو کلپ چلایا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ دیکھیں ایاز صادق کہہ رہےہیں کہ الیکشن کمیشن کی اوقات کیا ہے، اس پر ایاز صادق کے وکیل نے ایک بار پھر معافی مانگی۔جب کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پرویز خٹک نے بھی ناشائستہ زبان کے استعمال پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگی، مولانا فضل الرحمان کے وکیل نے بھی اپنے مؤکل کی جانب سے معذرت کی جس پر چاروں رہنماؤں کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔الیکشن کمیشن نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے چاروں رہنماؤں کی غیر مشروط معافی قبول کرلی اور مستقبل میں ایسی زبان استعمال نہ کرنے کی وارننگ دی ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنانے کے ساتھ ہی پرویز خٹک اور سردار ایاز صادق کی کامیابی کے نوٹی فکیشنز بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران ایازصادق، پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ناشائستہ زبان کے استعمال کا از خود نوٹس لیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک اور ایاز صادق کی کامیابی کو ان کے کیس سے مشروط کررکھا تھا۔

FOLLOW US