Monday October 28, 2024

خوشخبری ، خوشخبری ، خوشخبری : پاکستان کی قسمت بدلنے کے دن آ گئے ، عمران خان کے آتے ہی چین نے سی پیک سے بھی بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چینی سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک میں گوادر کی ترقی کو خاص اہمیت دی جائے گی جبکہ رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دو ستی کو مزید فر وغ دے گا۔ بدھ کو رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہ،

چینی سفیر یائو جنگ سےملاقات کی جس میں اسلم بھوتانی نے کہا کہ سی پیک پاک چین دو ستی کو مزید فر وغ دے گا جبکہ چینی سفیر نے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی تجویز پر پسنی جاتی کی بحالی میں مددکی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ سی پیک میں گوادر کی ترقی کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ جبکہ دوسری جانب چین کی جانب سے سندھ پولیس کو ہنڈا 150 موٹر سائیکلیں اور واکی ٹاکی سیٹس عطیہ کئے گئے، آئی جی سندھ نے قونصل جنرل چائنا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی حکومت کے لئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی سے چینی قونصل جنرل وان یو پر مشتمل تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔تقریب میں ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ڈاکٹر جمیل،اے آئی جی ٹی اینڈ ٹی،اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، اے آئی جی آپریشنز سندھ، اے آئی جی لاجسٹکس اور اے آئی جی ایڈمن ایڈمن سی پی او بھی شریک تھے۔اس موقع پر حکومت چین کی جانب سے سندھ پولیس کو ہنڈا 150 سی سی کی 42 موٹرسائیکلیں اور 150 واکی ٹاکی سیٹس بطور عطیہ پیش کئے گئے۔

آئی جی سندھ نے قونصل جنرل چائنا پر مشتمل تین رکنی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی حکومت کے لئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا اور پولیسنگ کے عمل کو موٴثر اور مربوط بنانے کے ضمن میں ان کے تعاون کو ایک سنگ میل قرار دیا۔ چین کے صوبے ہینان میں سیلابی ریلا بیس ٹرکوں کو بہا لے گیا، ریسکیو ٹیم نے پھنسے چودہ افراد کو بچا لیا۔واقعہ یان شی سٹی میں پیش آیا، حکام کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث آئے سیلابی ریلے نے بھاری ٹرکوں کو تنکے کی طرح بہا دیا۔ڈرائیور اور دوسرا عملہ بچنے کے لئے ٹرکوں پر چڑھ گیا، ایمرجنسی کال موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم روانہ کی گئی جس نے جان پر کھیل کر پھنسے لوگوں کو بچایا۔

FOLLOW US