Monday October 28, 2024

صبح صبح دل خوش کردینے والی خبر : جمائما خان کے تازہ ترین ٹویٹ نے دنیا میں پاکستان کو سرخرو کر دیا ، پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند

کراچی (ویب ڈیسک) جمائما نے ٹوئٹر پر عمران خان کو پاکستان کا اگلا وزیر اعظم بننے کی مبارکبار دیتے ہوئے کچھ وز قبل کہا تھا کہ 22 سال کی بے قدری ، مشکلات اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے نئے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں ۔

یہ استقامت ، یقین اور ہار نہ ماننے کا ایک غیر معمولی سبق ہے لہذا اب عمران خان کے لیے چیلنج ہے کہ اب ا نہیں یاد رکھنا ہو گا کہ وہ سیاست میں کیوں آئے عمران خان کو یہ ٹوئیٹ پڑھ کر خوشی کا احساس تو ہوا ہو گا ۔ اس ٹوئیٹ نے سری لنکا کے با شعور ووٹرز کو لازمی بیدار کیا ہو گا۔ لیکن شائد کسی سیاستدان پر اثر ہوا ہو ۔ جمائما اپنے ٹوئیٹ عمران خان کو اپنے وعدے یاد دلا رہی ہیں ۔ اگر اسی ٹوئیٹ کو سری لنکا کے تناظر میں دیکھا جائے تو ووٹرز کو حکمرانوں کو منتخب کرنے کی وجہ کیا ہو گی ؟ صدارتی انتخابات کا حوالہ لیا جائے تو کرپشن کا خاتمہ اور یقینی بہتر نظام حکومت طے کرنا ہے ۔ اس لیے اگر جمائما یہی ٹوئیٹ سری لنکا کے صدارتی ا میدوار کے لیے کرتی تو انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیوںکہ سری لنکن عوام ضعیف الاعتقادی پر یقین رکھتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ سب تیار رہیں کیونکہ نئے پاکستان کا آغاز پنجاب سے ہی ہوگا اور صوبے میں ایسا وزیراعلیٰ لاؤں گا جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہوگا۔اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مشکل الیکشن لڑنے پر سب کو مبارک باد دیتا ہوں کیوں کہ سب کو پتا تھا کہ اصل پانی پت کی جنگ پنجاب میں لڑی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے سب سے بڑا عذاب ٹکٹ دینا تھا اور ہم نے ٹکٹ دینے کے عمل کو مزید بہتر کرنا ہے، جہاں ہماری کمزوری ہےاس حلقےمیں ابھی سے کام شروع کرنا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے پارٹی کو ایک ادارہ بنانا ہے، یہ کوئی عام پارٹی نہ ہو جہاں پر سفارش ہو، سب سے زیادہ ذمہ داری پنجاب والوں پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہ دو قسم کی سیاست ہے، ایک وہ ذاتی سیاست جس میں پیسہ بنانے آتے ہیں اور ذاتی سیاست نے سیاستدانوں کو ذلت دی ہے کیوں کہ ذاتی سیاست میں عوام کا نام لےکر اقتدار میں آکراپنی ذات کا سوچتے ہیں، دوسری سیاست وہ ہے جو پیغمبروں نے کی ہے اور پیغمبر انسانیت کے لیے کھڑے ہوئے ہیں جب کہ میں لوگوں سے وعدہ کرکے آیا ہوں کہ مدینہ کی ریاست بنانی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انصاف میرٹ پر کرنا ہے، میں فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کے لیے کروں گا، آپ نے عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے اور قوم کا پیسہ بچانا ہے تاکہ عوام کی فلاح پر خرچ کیا جاسکے۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لہذٰا سب تیار رہیں، نئے پاکستان کا آغاز پنجاب سے ہی ہوگا، پنجاب کے لوگ کئی دہائیوں سے مفلسی کی زندگی گزار رہے ہیں، ہمیں پنجاب کے لوگوں کو ریلیف دینا ہے جب کہ پنجاب پولیس میں کے پی پولیس کے طرز کی اصلاحات لائیں گے اور پنجاب پولیس کو غیر سیاسی اور خود مختار بنائیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ میرٹ پر فیصلہ کروں گا اور پنجاب کا ایسا وزیراعلیٰ لاؤں گا جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہوگا، جس کو بھی نامزد کروں گا آپ لوگ اسے سپورٹ کریں۔

FOLLOW US