اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن پاکستان نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد اراکین سیاسی جماعت میں شمولیت کے 9 اگست کی ڈیڈ لائن دیدی۔ذرائع کے مطابق 10 اگست کو مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے ،ْ 10 اگست کو امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔ذرائع کے
مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کیلئے اجلاس 11 یا 12 اگست کو بلایا جائے گا جبکہ روکے گئے نوٹیفیکیشن عدالتی فیصلوں کے بعد جاری کیے جائیں گے۔۔الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج سے متعلق تمام فارمز ویب سائٹ پر جاری کر دئیے۔مذکورہ فارمز کے ساتھ ساتھ ای سی پی نے پریزائڈنگ افسران کے تیار کردہ نتائج فارم 45 کی صورت میں دستیاب ہیں جن کی عدم دستیابی کے حوالے سے شکایات گردش کرتی رہی ہیں۔ووٹوں کی گنتی سے متعلق فارم 46، عبوری نتائج کے فارم 47، حتمی نتائج کے فارم 48 اور 49 بھی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ای سی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کرلی اور تمام نتائج عوام کے سامنے پیش کر دیے گئے ہیں تاہم جس فارم 45 نہیں ملے وہ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے وکیل بابراعوان کے ذریعے ای سی پی میں درخواست جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔۔بابر اعوان کی جانب سے ایک اور درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے این اے 131 پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔