Monday October 28, 2024

مولانا فضل الرحمان کھل کر فوج کے سامنے آ گئے، پاک فوج پر سنگین الزامات عائد کر دیئے گئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مولانا فضل الرحمان کھل کر فوج کے سامنے آگئے. فوج کو انتخابی دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے گھٹیا الزامات عائد کر دئیے. تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018 میں شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے 116 نشستیں حاصل کر لیں ہیں اور اب وہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت سازی کے عمل میں مصروف

 

ہیں ۔دوسری جانب مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے 2018 کے انتخابات میں شکست کے بعد انتخابات کو دھاندلی شدہ قرار دے دیا اور تحریک انصاف کے خلاف کل جماعتی کانفرنس میں ہم خیال جماعتوں کے نام سے اتحاد تشکیل دے دیا گیا۔اس اتحاد نے 8 اگست کو الیکشن کمشین کے سامنے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کررکھا تھا۔آج ہم خیال جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں شرکا کی کوئی خاص تعداد موجود نہ تھی تاہم اس احتجاج میں ہم خیال جماعتوں مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ،،متحدہ مجلس عمل اور دیگر جماعتوں کی قیادت نے شرکت کی۔انہو نے نہ صرف انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج کیابلکہ آئندہ کے حوالے لائحہ عمل بھی طے کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج پر سنگین الزامات عائد کر ڈالے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر سال چودہ اگست یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے پاکستانی افواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک پر کچھ قوتوں کی اجارہ داری برداشت نہیں کر سکتے ۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے تو انگریزوں کی غلامی بھی برداشت نہیں کی جبکہ ہماری فوج تب بھی انگریزوں کی حمایت کر رہی تھی۔انکا کہنا تھا کہ میں پاکستانی فوج کو کہتا ہوں کہ اگر وہ پاکستان کی فوج رہنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام کی فوج رہنا چاہتے ہیں تو وہ اپنے طور طریقے بدلیں۔

FOLLOW US