Monday October 28, 2024

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت یقینی،پی ٹی آئی کی نشستوں میں اضافہ گیا

ٹنڈوالہ یار (نیوزڈیسک) این اے 224 کے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے الطاف شاہ بھی کھلاڑی بن گئے۔ سید الطاف شاہ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی صدر ایڈوکیٹ علی پلھ کے ہمراہ الطاف حسین شاہ نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

 

میں پی ٹی آئی کے منشوراور علی پلھ کی محنت سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں کیوں کہ میرا مقصد ٹنڈوالہ یار کی ضلعی غریب عوام کو صحت ، تعلیم اورچھوٹے کسانوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے میرا مقصد غریب عوا م کی خدمت کرنا ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کروں گا جس کے لئے میں ہفتے میں ایک دن انصاف ہائوس پر عوام کے مسائل سن کر حل کرانے کی کوشش کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا مقصد صرف ایک ہے ان کے اور میرے مقاصد ایک جیسے ہیں وہ بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور میں بھی پاکستان سے محبت کرتا ہوں ان کی بھی اولین ترجیح دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے تو میرا مقصد بھی دکھی انسانیت کی خدمت ہے الیکشن میں مجھے کروڑوں روپے کی آفر ہوئی کہ میں الیکشن سے دستبردار ہوجائوں لیکن میں صرف عوام کے لئے الیکشن لڑا تاکہ جیت کر عوام کی خدمت کرسکوںاس موقع پر ضلع صدر پی ٹی آئی ایڈوکیٹ علی پلھ نے کہا کہ ہم الطاف حسین شاہ کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے عمران خان کے نظریے فلسفے اور منشور سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اورسید الطاف شاہ سید الطاف شاہ اپنے بھائیوں مریدوں اور دیگر برادری کے ساتھ شامل ہوئے ہیں ہم ان تمام افراد کو کپتان کا کھلاڑی بننے پر خوش آمدید کرتے ہیں اور جلد ضلع ٹنڈوالہ یار کی مزید اہم شخصیات بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گی اس موقع پر سینئر نائب صدر وجاہت حسین قائم خانی ، علی نواز چوہان ، ودیگر بھی موجود تھے ۔

FOLLOW US