پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخواہ میں وزارت اعلیٰ کا معاملہ بالآخر طے پا گیا ،عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور عاطف خان کو نظر انداز کر کے محمود خان کو صوبے میں وزار ت اعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے محمود خان کو وزیر اعلیٰ کے پی کے کے لیے نامزد کیا ہے ۔محمود خان
خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 9سے کامیاب ہوئے تھے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخواہ میں وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے پرویز خٹک اور عاطف خان کا نام زیر بحث تھا جبکہ عمران خان پرویز خٹک کو مرکز میں عہدہ دینے کے خواہشمند تھے ،رپورٹس کے مطابق عمران خان عاطف خان کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بنانے کے لیے بھی تیار تھے تاہم اب فیصلہ محمود خان کے حق میں آیا ۔