Monday October 28, 2024

عمران خان وزیراعظم کا حلف کس تاریخ کو اٹھائیں گے؟بڑی خواہش پو ری ہو گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان وزیراعظم کا حلف کس تاریخ کو اٹھائیں گے؟بڑی خواہش پو ری ہو گئی.. عمران خان بطور وزیر اعظم 14 اگست کو حلف اٹھائیں گے۔ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں 1992 کی فاتح کرکٹ ٹیم خصوصی شرکت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

جبکہ کچھ اراکین اسمبلی کے نوٹیفیکیشن جاری کئیے گئے ہیں اور کچھ کے نوٹیفیکیشن کو مشروط طور پر جاری کیا گیا ہے۔اس ساری صورتحال کے بعد اب منظر نامہ واضح ہو چکا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ 11 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا جائے گا اور اس کے بعد جلد ہی وزیر اعظم کا انتخاب ہو جائے گا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بیشتر اراکین اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیففیکیشن جاری کر دیا گیا ہے اس لئیے اب ہو سکتا ہے کہ 11یا 12 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا جائے اور پہلے روز اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے اور پھر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا ۔اس کے بعد وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور پھر اکا انتخاب ہوگا ۔اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سب 14 اگست سے پہلے ہو جائے گا اور عمران خان 14 اگست کو بطور وزیر اعظم حلف اٹھائیں گے۔اس موقع پر فیصل جاوید کہنا تھا کہ پرانی یادیں تازہ و رہی ہیں۔92 کی فاتح ٹیم خصوصی شرکت کر رہی ہے۔اس حوالے وسیم اکرم ،،وقار یونس،،انضمام اور دیگرشرکت کرنے کے لیے آرہے ہیں۔عمران خان بطور وزیر اعظم 14 اگست کو حلف اٹھائیں گے۔ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں 1992 کی فاتح کرکٹ ٹیم خصوصی شرکت کرے گی۔

FOLLOW US