Monday October 28, 2024

عمران خان غریبوں کا مسیحا اور انسان دوست شخص ہے جسکی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔ جرمنی کے سفیر نے مارٹن کوبلر کے مشاہدات اس خبر میں ملاحظہ کیجیے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جب شوکت خانم ہسپتال بنانے کا ارادہ کیا تو بہت سے لوگوں نے انہیں ’جنونی‘ قرار دیتے ہوئے اس کام کو ناقابل عمل قرار دیدیا تاہم اپنی محنت اور لگن سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے۔ شوکت خانم ہسپتال کے بارے میں مختلف رائے پائی جاتی ہے اور کچھ لوگ کہتے ہیں

 

کہ وہاں غریبوں کے مفت علاج کی باتیں صرف دکھاوے کیلئے ہیں کیونکہ علاج کے عوض بہت سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں تاہم اکثریت کا یہ کہنا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال میں غریبوں کا علاج مفت ہی کیا جاتا ہے۔پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر اپنے خصوصی پیار اور روئیے کے باعث پاکستانیوں کے دلوں میں گھر بنا چکے ہیں اور جب وہ شوکت خانم ہسپتال کا دورہ کرنے گئے تو وہاں کیا دیکھا؟ اس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کچھ ان الفاظ میں کیا کہ عمران خان کے بدترین ناقد بھی ان کی تعریف کریں گے۔ مارٹن کوبلر نے ٹوئٹر پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’شوکت خانم ہسپتال میں جو کچھ دیکھا اس سے بہت متاثر ہوا ہوں اور میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سلطان اور ہسپتال کے تمام

 

عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عمران خان!!! یہ سچی انسانیت ہے، غریبوں کی ہسپتالوں تک رسائی ہر غریب کا بنیادی حق ہے! جرمنی کے کینسر ریسرچ سنٹر کیساتھ ہونے والے تعاون کو دیکھ کر بھی بہت خوش ہوں‘‘ ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے چینی سفارتخانے جا کر چینی سفیر سے ملاقات کی جس دوران سن وی ڈونگ نے شوکت خانم اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کیلئے عطیہ کیا گیا ریلیف کا سامان اور آلات ان کے حوالے کیے۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے چین کے نئے قمری سال کی مبارکباد پیش کی جبکہ ملاقات میں چین اور خیبر پختون خواہ کے درمیان عملی تعاون کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک میں کے پی کے کے منصوبوں پر آپس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبے کے عوام کا طرز زندگی بہتر بنانےکی غرض سے چینی سفیر نے ریلیف کا سامان اور آلات بھی وزیراعلیٰ کے حوالے کیے ،د ن میں پانی صاف کرنے والے آلات پنکھے ،لائٹیں اور جنریٹر وغیر شامل ہے ۔یہ سامان لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے لیے عطیہ کیا گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نے چینی سفارت خانے کی طرف سے اس تعاون کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خیبر پختون خواہ کیلئے خوشحالی لائے گا اور صوبائی حکومت کے پی کے میں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے مکمل تعاون اور امداد فراہم کرے گی۔

FOLLOW US