اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیب میں پیشی کیلئے گئے تو پکڑلئے جاؤ گے، سابق وزیر سعد رفیق کو اہم شخصیت نے نیب میں پیش ہونے سے روک دیا۔روزنامہ خبریں کے مطابق ایک شخص نے سعد فریق کو کہہ دیا ہے کہ نیب میں پیش نہ ہونا ورنہ گرفتار کیا جاسکتا ہے۔اسی شخصیت کی پیشن گوئی کے بعد ہی سابق وزیرریلوے نے نیب میں پیشی کی بجائے این اے 131 میں دوبارہ گنتی سے متعلق زیادہ توجہ دینا شروع کردی۔