Monday October 28, 2024

بریکنگ نیوز! چوہدری نثار کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ضمنی انتخابات میں کس سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر حصہ لیں گے؟ فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو چوہدری نثار سے متعلق سوال پر چپ لگ گئی۔ایک صحافی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشیدسے سوال کیا گیا کہ سنا ہے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے جارہے ہیں اس پر آپ کا کیا ردعمل ہے؟ جس پر پرویز رشید خاموش ہوگئے اور الٹا

صحافی سے سوال کردیا کہ عام انتخابات کب ہوئے؟جس پر صحافی نے جواب دیا کہ انتخابات 25 جولائی کو ہوئے تھے۔ جس پر پرویز رشید نے کہا کہ انتخابات کے بعد چوہدری نثار سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

FOLLOW US