Monday October 28, 2024

بریکنگ نیوز! نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی جیل سے رہائی کی امید بھی ختم ہو گئی،عدالت سے بری خبر آگئی

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کا نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کیخلاف درخواست کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے شریف فیملی کی سزاؤں کیخلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ نیب کا قانون ختم ہو چکا سارا ٹرائل غیر قانونی ہے۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے شریف فیملی کی سزاؤں کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پرکیس نہیںسن سکتا۔جسٹس شمس محمود مرزا کی معذرت سے 3 رکنی فل بنچ ٹوٹ گیا،اس پر نیابنچ تشکیل دینے کیلئے فائلیں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوارسال کرد ی گئیں۔

FOLLOW US