Monday October 28, 2024

خدا یہ دن کسی کو بھی نہ دکھائے۔۔۔۔۔ اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے شریف خاندان کے ’’ رائیونڈ محل ‘‘ میں آج کل کون مقیم ہے؟ خبر آتے ہی شریف فیملی افسردہ ہوگئی

خدا یہ دن کسی کو بھی نہ دکھائے۔۔۔۔۔ اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے شریف خاندان کے ’’ رائیونڈ محل ‘‘ میں آج کل کون مقیم ہے؟ خبر آتے ہی شریف فیملی افسردہ ہوگئی ۔۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے

کہا کہ انسان جب عبرت کا نشان بنتا ہے تو دوسرے لوگ اُسے دیکھ کر عبرت حاصل کرتے اور اپنے کانوں کو ہاتھ لگا پر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور ایسے ہی شریف خاندان بھی عبرت کا نشان بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 29 ہزار کینال کی اراضی پر محیط نواز شریف کے رائے ونڈ محل میں شریف خاندان کا ایک فرد بھی موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس رائے ونڈ محل میں اب صرف نوکر ، ان کے جانور اور کچھ پرندے موجود ہیں جو اس محل نما گھر میں اپنی زندگی کے مزے لُوٹ رہے ہیں۔ اس رائے ونڈ محل میں رہنے والے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر تو اڈیالہ جیل میں ہیں۔بیگم کلثوم نواز بیرون ملک زیر علاج ہیں جبکہ نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور اب وہاں نوکروں ، جانوروں اور پرندوں کے علاوہ کوئی موجود نہیں ہے۔خیال رہے کہ لاہور میں رائے ونڈ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نواز شریف کی رہائش گاہ ”جاتی امرا” موجود ہے جسے رائے ونڈ محل بھی کہا جاتا ہے۔ رائے ونڈ محل 29 ہزار کینال کی اراضی پر محیط ہے۔ ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلے رائے

ونڈ محل کی ملکیت تاحال ایک معمہ ہی ہے کیونکہ وزیر اعظم نواز شریف اور سیاسی میدان میں ان کے دیگر اہل خانہ کے اثاثوں اور واجبات سے متعلق دستاویزات میں اس محل کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔یہاں تک کہ نواز شریف،، ان کے چھوٹے بھائی اور وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف،، داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر اور بھتیجے حمزہ شہباز کی الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات بھی اس وسیع و عریض جاگیر کی ملکیت پر خاموش ہیں۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے ایک مرتبہ اپنے بیان میں بتایا تھا کہ رائے ونڈ محل نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی ملکیت ہے اور انہی کے نام پر ہے۔ مبشر لقمان نے کہا مجھے کچھ دن پہلے ایک صاحب پوچھنے لگے ، ہم چار چھ دوست اکٹھے بیٹھے تھے اور ملکی سیاست پر بات چل رہی تھی، مجھے پوچھا گیا کہ یار تم دل سے سمجھتے ہوکہ عمران خان ایک اچھا بندہ ہے، وہ دو نمبر نہیں ہے، وہ چور نہیں ہے پیسے نہیں کھاتا، وہ لوٹ مار نہیں کرتا ۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں انکا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے بچوں کو

عمران خان جیسا بنا دے، بیشک آدھا ہی بنائے پر بنا دے، کوئی بات نہیں، اتنے نصیب دے دے جتنا اللہ نے عمران خان کو دیا ہے، اللہ نے جتنا اُسے حسن اور شہرت دی ہے اس میں سے آدھی میرے بچوں کو دے دے، تو میں سمجھو گا کہ میں بڑا خوش نصیب باپ ہوں۔ اب ذرا تم جس پارٹی سے تعلق رکھتے ہو ، نواز شریف سمیت چاہئے کسی کی بھی پارٹی ہو ، تم لوگ اپنے بچوں کے لیے دعامانگو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے بچوں کو ویسا کر دے، تو کیا تم تم لوگ یہ دعا مانگوں گے؟ ‘‘ ۔مبشر لقمان نے بتایا جیسے ہی میں نے یہ بات کی تو انہوں نے مجھے کہا کہ ’’ یار تم کیا بیہودہ بات کر رہے ہو۔ ‘‘ جس کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی حسن نثار نے کہا کہ مبشر آپ اپنے بیٹے مصطفیٰ کو یہ دعا دے کر دیکھوں، آپ کو آپ کے بچے گھر سے نکال دیں گے ۔ آپ ایک دفعہ اپنے مصطفیٰ کو یہ کہیں کہ بیٹا اللہ آپ کو فضل الرحمان بنا دے، باپ اولاد کو عاق کرتے ہیں مگر اگر مبشر آپ نے یہ دعا دے دی تو یہاں بیٹا باپ کو عاق کر دے گا۔

FOLLOW US