پشاور (نیوزڈیسک) عمران خان نے نیب پشاور میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان کل پشاور جائیں گے ،جہاں وہ تحریک انصاف کے اجلاس کی صدارت کے علاوہ نیب کے سامنے بھی پیش ہوں گے۔۔تفصیلات کے مطابق نیب آجکل بہت متحرک ہو چکی ہے بالخصوص جب سے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کی باگ ڈور سنبھالی ہے ،نیب نے
کرپشن کے خلاف بڑا محاذ کھول دیا۔ایک جانب شریف خاندان کے خلاف کیسسز تیزی سے منطقی انجام کی جانب جا رہے تودوسری جانب دیگر کرپٹ سیاسی و سرکاری شخصیات کے خلاف تیزی سے کاروائیوں کا سلسہ جاری ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن خاصی نالاں نظر آتی ہے۔انکا موقف ہے نیب کی حالیہ کاروائیاں سیاسی انتقام سے بڑھ کر نہیں ہے۔۔نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اب احتساب کا رخ دوسری پارٹیوں کی جانب بھی ہونے لگا ہے۔سابق صدر آصف زرداری بھی نرغے میں آ چکے ہیں ۔۔عمران خان وزارت اعظمیٰ سے پہلے نیب کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی طور پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نیب پشاور طلب کیا گیا ہے۔ نیب کے پی کے نے سرکاری ہیلی کاپٹر غیر قانونی استعمال کرنے کے کیس میں عمران خان کے خلاف تمام مواد جمع کر لیا تھا، نیب کی جانب سے عمران خان کو ذاتی طور پر بیان ریکارڈ کرنے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر پشاور حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔عمران خان کو 8 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق عمران خان نے نیب پشاور کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں وہ کل پشاور جارہے ہیں۔۔عمران خان وہاں پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین اجلاس کی صدارت کے علاوہ نیب میں بھی پیش ہوں گے ۔اس حوالے سے عمران خان کی اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔