اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان کو نیا صوبہ بنانے کے لیے اڈیالہ جیل جانا ہوگا۔معروف صحافی حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک نیا صوبہ بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اڈیالہ جیل رابطہ کرنا ہوگا اور ہو سکتا ہے کہ وہاں جانا بھی پڑے اور یہ سب ایک متفقہ رائے پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کا مطالبہ جنوبی پنجاب کی
عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے لیکن بہت سے سیاستدانوں اور حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبے بنانے کا اعلان تو کیا مگر یہ اعلان صرف اعلان کی حد تک محدود رہا اور کسی بھی حکومت نے اس حوالےء سے سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا تا ہم اب جنوبی پنجاب کی عوام کی سنی گئی ہے۔عمران خان نے اپنے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب کو الگ انتظامی یونٹ بنانے کی ٹھان لی ہے ،کچھ روز پہلے کی خبر یہ ہے کہ عمران خان نے حکومت بناتے ہی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعلان کردیا۔بنی گالہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ ضرور بنائیں گے اور اس کے لیے آئینی راستہ اختیار کریں گے۔تاہم اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان ایک نیا صوبہ بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اڈیالہ جیل رابطہ کرنا ہوگا اور ہو سکتا ہے کہ وہاں جانا بھی پڑے اور یہ سب ایک متفقہ رائے پیدا کرنے کے لیے ہوگا۔اس حوالے سے حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اہم قومی معاملات کو سلجھانے کے لیے مفاہمت کا ماحول پیدا کرنا ہوگا اور مفاہمت کا ماحول پیدا کرنا ضروری بھی ہے۔اس موقع پر سعد رسول کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان اڈیالہ جیل بلاواسطہ رابطہ کریں گے ،اگر کسی کے ذریعے سے کر لیں تو یہ بات قابل قبول ہے۔