Wednesday October 30, 2024

اسپیکر ہائوس نہ کہیں اور۔۔۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کہاں قیا م کروں گا؟فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعدپنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں قیام کریں گے ۔پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پنجاب ہاؤس میں قیام سے متعلق معاملات کوحتمی شکل دی

جارہی ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے بلکہ وہ سپیکر ہاؤس میں قیام کو ترجیح دیں گے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے پنجاب ہاؤس میں قیام سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

FOLLOW US