Wednesday October 30, 2024

شاہ محمود قریشی کو کونسا بڑا عہدہ ملنے جا رہا ہے؟ عمران خان نے فائنل کر لیا، بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کر لیا ہے جبکہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی نے عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد بھی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے

پارٹی چئیرمین عمران خان بھی کچھ دیر قبل اپنی رہائش گاہ بنی گالہ سے مقامی ہوٹل روانہ ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کر لیا ہے۔ عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے راضی کر لیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں عمران خان گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کے نام کا بھی اعلان کریں گے ۔عمران اسماعیل نے گورنر سندھ بنائے جانے سے متعلق کہا کہ عمران خان کی مرضی ہے، اگر وہ مجھے کسی قابل سمجھیں گے تو ذمہ داری دے دیں گے۔ ہم نے خلوص نیت کے ساتھ ایم کیوایم کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے اس پارلیمانی اجلاس میں اور بھی کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ آج اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے لیے بھی حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ بی این پی سے بات ہو گئی ہے۔ بی این پی کے وہی مطالبات ہیں جو آج سے دو سال پہلے تھے۔ ابھی ہماری توجہ صرف اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب پر ہے۔

FOLLOW US