Wednesday October 30, 2024

بریکنگ نیوز! پرویز خٹک کی چھٹی ،عمران خان نے بڑا عہد ہ دینے سے صاف انکار کر دیا

پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہو گئے،عمران خان نے وزارت اعلیٰ کیلئے محمود خان کے نام پر رائے طلب کر لی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہو گئے عمران خان نے وزارت اعلیٰ کیلئے محمودخان کے نام پررائے طلب کرلی ہے۔

پرویزخٹک نےپارٹی قیادت کومحمودخان اورشاہ فرمان کے نام تجویزکردیئے ہیں جبکہ تیمورسلیم جھگڑااورعاطف خان کے نام بھی وزیر اعلیٰ کیلئے زیرغورہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا، عمران خان نے میرے بارے میں جو فیصلہ کیاقبول کروں گا۔ان کا کہناتھا کہ صوبے کاوزیراعلیٰ کون ہوگایہ فیصلہ عمران خان ہی کریں گے،پارٹی میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

FOLLOW US