لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف سے آزادامیدواررانا لیاقت نے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی پی 39 سے کامیاب امیدوار رانالیاقت نے
صدر ن لیگ میاں شہبازشریف سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی اس موقع پر سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی موجود تھے۔رانا لیاقت نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔