Wednesday October 30, 2024

بھارتی مہمانوں کی کوئی ضرورت نہیں، عمران خان نے تقریب حلف برداری کیلئے کس کو دعوت نامے بھجوا یئے ؟ پاکستانی خو ش ہو جائیں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے تقریب حلف برداری میں 1992ء کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو مدعو کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی

قومی کرکٹ ٹیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تقریب حلف برداری کی تاریخ طے ہوتے ہی مہمانوں کو باضابطہ طور پر دعوت نامے جاری کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ 1992ء کے ورلڈ کپ کی فاتح کرکٹ ٹیم کو بلانا عمران خان کی خواہش ہے۔ 1992ء کی فاتح ٹیم میں شامل عامرسہیل، رمیز راجہ،، زاہد فضل، انضمام الحق کو دعوت دی جائے گی جبکہ سلیم ملک، اعجاز احمد، معین خان،، عاقب جاوید ، جاوید میانداد، مشتاق احمد، وسیم اکرم،، اقبال سکندراور وسیم حیدرکو بھی دعوت نامہ بھجوایا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عام انتخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کو نمایاں برتری حاصل ہوئی تھی۔ جس کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت بنانے کے لیے 180 ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے تقریب حلف برداری 11 اگست کو منعقد کروانا نا ممکن ہے۔ 11 اگست کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اُٹھائیں گے۔11 اگست کو ہی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔12 اگست کوقومی اسمبلی کےاسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخاب ہو گا۔13 اگست کووزیراعظم کےعہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائےجائیں گے۔ارکان قومی اسمبلی 15 اگست کو نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔ جس کے بعد 15 اگست کو ہی نومنتخب وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیں گے۔ قبل ازیں عمران خان نے عوامی مقام پر عام عوام کے سامنے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے حلف اُٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا ، اب وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہی منعقد کی جائے گی جس میں چند مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

FOLLOW US