Saturday January 18, 2025

’’عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھانے کیلئے اہل نہیں‘‘ عدالت نے اہم ترین فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے رکوانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے رکوانے کی درخواست کی سماعت کی ۔

 

درخواستگزار حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور موقف پیش کیا کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں۔عدالت نے درخواست پر وکیل کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کو حلف لینے سے رکوانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

FOLLOW US