Wednesday October 30, 2024

تحریک انصاف کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری۔۔۔ایک اور آزاد امیدوار نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

کوئٹہ (ویب ڈیس ک) بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار نعمت اللہ زہری نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے صوبائی صدر یار محمد رند کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نعمت اللہ زہری نے پاکستان تحریکِ انصاف میں

شمولیت کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یار محمد رند اور ان کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور اس موقع پر یار محمد رند نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت پر نعمت اللہ زہری کو خوش آمدید کہا۔ان کا مزید کہنا تھا بی اے پی وفاق میں اور تحریکِ انصاف صوبے میں حکومت سازی میں ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گی۔خیال رہے کہ آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے نعمت اللہ زہری سابق وزیرِاعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری کے بھائی ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عام انتخابات میں منتخب ہونے والے دو مزید ارکان اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ٹی آئی کا حصہ بننے والے نئے آزاد امیدواروں میں شبیر علی قریشی اورعلی محمد مہر شامل ہیں۔شبیرقریشی نے حلقہ این اے- 181 سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، ان کے مدمقابل بزرگ سیاستدان ملک غلام مصطفیٰ کھر تھے جو پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے تھے۔پاکستان تحریک انصاف نے این اے- 181 کی نشست پر شبیر علی قریشی کو ٹکٹ دینے کے بجائے سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر کا انتخاب کیا تھا۔پارٹی کے اس فیصلے کے خلاف شبیر قریشی نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا

فیصلہ کیا اوراپنی ہی پارٹی کے انتخابی امیدوار کو شکست سے دوچار کیا۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی -217 پر محمد سلمان نعیم نے 35 ہزار 295 ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔محمد سلمان نعیم کے آزاد حیثیت میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد پارٹی قیادت نے انہیں بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل کیا ۔گھوٹکی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی علی محمد مہر 2002 سے 2004 کے درمیان وزیراعلیٰ سندھ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔2012میں علی محمد مہر اوران کے بھائی علی گوہر مہر نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی، پیپلز پارٹی سے چھ سالہ وابستگی کے بعد جون 2018 میں دونوں بھائیوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیارکر لی تھی۔دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 9 آزاد اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہو چکے ہیں، حکومت بنانے کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہو گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کے 25 آزاد ارکان پی ٹی آئی جوائن کر چکے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 4 آزاد اراکین جو پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوئے انہوں نے حمایت کا یقین دلایا ہے، پنجاب میں ہمارے نمبرز 185 سے تجاوز کر چکے ہیں۔عام انتخابات میں 13 اراکین اسمبلی آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں جن میں سے سات پاکستان تحریک انصاف میں پہلے ہی شمولیت اختیارکر چکے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرکے پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام، امجد کھوسہ، عاصم نذیر، ثنااللہ مستی خیل، غفار وٹو اور صالح محمد شامل ہیں

FOLLOW US