Wednesday October 30, 2024

عمران خان بھی فوج کیساتھ وہی کریں گے جو نواز شریف نے کیا،سینئر صحافی کا دھماکے دار انکشاف

لاہور (نیوزڈیسک)معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ عمران خان اور فوج میں تصادم ہونا ہی ہونا ہے لیکن فوری طور پر نہیں ہوگا کیونکہ 6ماہ تو ہنی مون ہوتا ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ عمران خان اور فوج کا تصادم ہونا ہی ہونا ہے کیونکہ فوج جونیجو کو خود ہی لائی تھی لیکن پھر ان کی اسمبلی کو

 

توڑ کر ان کو نکالا گیا ۔ فوری طور پر فوج سے تصادم نہیں ہوگا کیونکہ 6ماہ تو ہنی مون ہوتا ہے ۔اس کے بعد چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلافات ہونگے ۔ ایک سال بعد عمران خان اگر ڈلیور نہ کرسکے تو ان کا سیاسی جماعتوں سے بھی تصادم ہوگا ۔ انہوں نے کہاہے کہ سیاسی حکومت فوج کی ڈھال ہوتی ہے اور فوج ہتھیار ہوتا ہے ، ہتھیار کوخالی نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ عمران خان ڈلیور نہیں کر سکیں گے غلط ہے ۔ جب و ہ اپنی ایک ٹیم لیکر آئیں گے تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ ڈلیور نہ کرسکیں۔

FOLLOW US