Wednesday October 30, 2024

پی ٹی آئی قیادت وفاق اور پنجاب میں کن آزاد ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی؟

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف وفاق اور پنجاب کےمحاذ پر حکومت بنانے کے دعوی کر رہی ہے اور بڑی حد تک وہ اپنے ان دعوؤں میں کامیاب بھی دکھائی دیتی ہے ،بڑی تعداد میں آزاد ارکان کی حمایت حاصل کرنے کے باوجود قومی اسمبلی کے تین اور پنجاب اسمبلی کے چار،

آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے والی پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کا بھی آزاد منتخب ہوکر ’’آزا د‘‘ ہی ر ہنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے تاہم انہوں نے اسمبلی میں تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پی پی 126 جھنگ سے کالعدم سپاہ صحابہؓ کے مقتول سربراہ اور تین بار قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہونے والے مولانا محمد اعظم طارق کے صاحبزادے معاویہ اعظم نے بھی ابھی کسی جماعت کے پلڑے میں وزن نہیں ڈالا تاہم انہوں نے بھی چند دن قبل جہانگیر خان ترین سے ملاقات کے بعد صوبے میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے لیکن وہ بھی اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔دوسری طرف قومی اسمبلی میں بھی تین آزاد ارکان ابھی تک سیاسی وابستگی سے آزاد ہیں۔جنوبی وزیرستان سے دو اورایک سندھ سے رکن قومی اسمبلی ابھی تک آزاد حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔جنوبی وزیرستان سے منتخب محسن داوڑ ، محمد علی وزیر،سند ھ سے علی نواز کی تاحال آزاد حیثیت برقرار ہے ۔بلوچستان سےآزاد رکن اسلم بھوتانی بارے تحریک انصاف کو پارٹی میں جلد شمولیت کایقین ہے ۔

FOLLOW US