Wednesday October 30, 2024

انتخابات میں بدترین شکست کے بعد سعد رفیق کو ایک اورکمر توڑ جھٹکا

لاہور(ویب ڈیسک ) نجی ہاؤسنگ سکیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں ملوث خواجہ برادران سعد رفیق اور سلمان رفیق کو نیب لاہور نے طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ہاو¿سنگ سکیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں ملوث خواجہ برادران سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اورسابق صوبائی وزیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کو

نیب لاہور نے15 اگست کو طلب کر لیا ہے ،نیب نے خواجہ برادران کو متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہیں۔واضح رہے کہ پیرا گون ہاؤسنگ سکیم سکینڈل کیس میں سعد رفیق اور ان کے بھائی مشیر صحت سلمان رفیق سے محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن سے متعلق نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کےمطابق تحریک انصاف نے عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کرنے کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔عام انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کے لیے مصروف ہے اور اس سلسلے میں اسے آزاد امیدواروں سمیت ایم کیوایم اور (ق) لیگ کی حمایت بھی مل چکی ہے۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کےمطابق پارٹی کی کُل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل بنی گالہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں تمام منتخب ارکان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت گئی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ کل کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 125 ہوگئی ہے جب کہ وزیراعظم کے لیے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ تحریک انصاف کا نمبر 174 تک جا پہنچا ہے جو اپوزیشن سے زیادہ ہے۔ان کا کہناتھا

کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت کے بعد نمبر گیم 177 تک پہنچ جائے گا۔عمران خان کا کابینہ مختصر رکھنے کا فیصلہ دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کرلیے ہیں جس کے تحت ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ مختصر ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی کے بعد پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزراء پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی وفاقی کابینہ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا بھی ایک وزیر ہوگا اور بعد میں ایم کیو ایم سے ایک مشیر لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو وزارت پورٹ اینڈ شپنگ اور وزارت محنت و افرادی قوت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں اسپیکر ہوں گے تاہم مرکز میں مسلم لیگ (ق) کو کوئی وزارت نہیں ملے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نمائندگی ہوگی اور زیادہ تعداد ارکان قومی اسمبلی کی ہوگی جب کہ اتحادیوں کو بھی اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی اولین ترجیح سادگی اور کفایت شعاری اپنانا ہوگی اور وزراء کی کارکردگی عمران خان خود مانیٹر کریں گے۔

FOLLOW US