Wednesday October 30, 2024

مولاناجی آپ تو۔۔۔۔ فواد چوہدری نے فضل الرحمن کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ بنی گالہ میں موجود سب حیران رہ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن 10بار بھی الیکشن لڑیں ہاریں گے، مولانا فضل الرحمن ایک کلوگوشت کیلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں، حکومت سازی کا عمل آئندہ 2 ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا،منی لانڈرنگ پرسخت پالیسی بنائیں گے۔ انہوں

نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں 8آزاد ارکان پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں۔ہمارے پاس قومی اسمبلی میں 177امیدوار ہوگئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں 186 ارکان ہمارے ساتھ ہیں۔ حکومت سازی کا عمل آئندہ 2 ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا۔ الیکشن کمیشن7 اگست کو سرکاری نتائج جاری کررہا ہے۔۔الیکشن کمیشن اس کے بعد مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کرے گا۔11اگست تک ایوان مکمل ہوں گے۔ وفاقی کابینہ کو11 اگست کےبعد ہی حتمی شکل دی جاسکے گی۔فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن 10بار بھی الیکشن لڑیں ہاریں گے۔ مولانا فضل الرحمن ایک کلوگوشت کیلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےساتھ عمران خان کی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔ ایون فیلڈ کا پیسا پاکستانی عوام کا ہے۔ بیرون ملک سے پیسا واپس لانا حکومت کا فرض ہے۔ منی لانڈرنگ پرسخت پالیسی بنائیں گے اور دنیا ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔دوسری جانب ایک خبرکے مطابق پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے عمران خان کی ذاتی لڑائی نہیں، پاکستانیوں کا پیسا لندن اور یو اے ای گیا، اسے واپس لانا ہمارا فرض ہے۔ ایون فیلڈ کیس کو منی لانڈنگ قانون کے تحت

برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کلو گوشت کیلئے بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں،بنی گالا میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواہد چوہدری نے کہا کہ الیکشن ہم نے نہیں کرائے،اس موقع ہر انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ گرا گدھے سے غصہ کمہار پر۔فواہد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئی حکومت منی لانڈرنگ پر سخت پالیسی اپنائے گی، نواز شریف سے عمران خان کی ذاتی لڑائی نہیں، پاکستانیوں کا پیسا لندن اور یو اے ای گیا، ملک کا پیسا واپس لانا ہمارا فرض ہے، ایون فیلڈ کیس منی لانڈنگ قانون کے تحت اٹھائیں گے۔اس موقع پر فضل الرحمان کے ردعمل پر تنقید کرتے ہوئے فواہد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کلو گوشت کیلئے بھینس کاٹنا چاہتے ہیں۔

FOLLOW US