پتوکی (سی پی پی ) لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا فیصلہ آتے ہی لاکھوں لیگی کارکنوں میں خوشی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق پتوکی کے حلقہ NA 140 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا حیات خاں کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ گنتی کے لیے کی جانے والی رٹ پٹیشن میں فیصلہ سناتے ہوئے معزز جج صاحب نے پاکستان تحریک
انصاف کے امیدوار سردار طالب نکئی کا نوٹیفکیشن روک کر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔پتوکی کے اس حلقہ میں دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا تھا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سردار طالب حسن نکئی 124621جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا محمد حیات خاں نے 124385 ووٹ حاصل کیے اور سردار طالب حسن نکئ 236 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اپنا ہی جاری کردی دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمدحیات خاں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ذرا ئع کے مطابق دوبارہ گنتی بروز سوموار 6/8/2018 کو دوپہر 2 بجے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر قصور کے آفس میں کی جائیگی۔