کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی تحریک انصاف کے رہنمائوں کے درمیان اہم ملاقات وزارتوں اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وپارلیمانی لیڈر جام کمال اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر ، سردار یار محمد رند کے درمیان حکومت سازی اور مخلوط حکومت میں وزارتوں سے
متعلق اہم ملاقات ہوئی اس ملاقات میں نامزد اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو ،، سینیٹر انوارالحق کاکڑ، حاجی محمد خان طو راوتمانخیل ، نور محمد دمڑظہور بلیدی، میر ضیا ء اللہ لانگو ، سابق صوبائی وزیر عامر رند، رکن قومی اسمبلی قاسم خان سوری، سردار صالح بھو تانی، مبین خان خلجی، اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ملاقات میں مخلوط حکومت کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور تمام معاملات کو افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی