لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف وفاق کے ساتھ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اب پنجاب کیلئے تحریک انصاف کے گورنر کے امیدوار وں کے نام سامنے آ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کیلئے اسحاق خاکوانی ،بابراعوان ، رائے عزیز اور اعجاز چوہدری کے نام سامنے آئے ہیں تاہم جہانگیر ترین گورنر
پنجاب اسحاق خاکوانی کو بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ تاہم بابراعوان کواپوزیشن کوٹف ٹائم دینے کیلئے گورنرتعینات کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ رائے عزیز اللہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے بااعتماد اور قریبی ساتھی ہے ۔