پشاور(نیوزڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور مسلم لیگ ن کے درمیان استعفیٰ نہ دینے پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صدر مملکت اور تمام گورنرز اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں تاہم اقبال ظفر جھگڑا نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ جب تک نئی حکومت
انہیں نہیں ہٹائے گی وہ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے۔اس پر مسلم لیگ ن اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے جبکہ ن لیگ کی جانے اقبال ظفر جھگڑا پر استعفیٰ دینے کیلئے شدید دباؤہے لیکن انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ اقبال ظفر جھگڑا مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں ،انہوںنے استعفیٰ نہ بھی دیا تو نئی حکومت انہیں تبدیل کردے گی۔