Wednesday October 30, 2024

وزیراعظم بنتے ہی عوام کو کیا خوشخبری سنائوں گا؟ عمران خان نے قوم کو سرپرائز دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں واضح برتری حاصل کی ہے۔جس کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اور عمران خان ملک اگلے متوقع وزیراعظم ہوں گے۔پاکستانی عوام کو عمران خان نے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق عمران خان کے پاس کام نہ کرنے کا آپشن موجود نہیں

ہے۔تاہم تحریک انصاف نے بھی سوچ لیا ہے کہ پہلی ہی تقرریر میں عمران خان لوگوں کے دل کیسے جیتں گے۔بطوروزیراعظم عمران کی پہلی تقریرمیں پٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی کااعلان متوقع ہے۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی طرف سے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کے دوران عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ فوری ریلیف کیلئے پارٹی رہنمائوں نے کور کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کوپٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کا مشورہ دیا ہے ،سینئرپارٹی رہنمائوں کا موقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے فوری طورپرملک بھرکی عوام کوریلیف ملے گا۔اورساتھ ہی مہنگائی کے طوفان میں کمی آئے گی اوراس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،پارٹی رہنمائوں نے کسانوں کے ریلیف کے لئے کھاد میں کمی کے اعلان کے ساتھ ساتھ خصوصی پیکیج کے اعلان کابھی مشورہ دیا ،پارٹی کی سینئر قیادت کاخیال ہے کہ ن لیگ کے پانچ سالہ دورحکومت میں پٹرول کی قیمتیں بلندترین سطح پرتھیں جس پرتحریک انصاف بطوراپوزیشن حکومت کوتنقید ک انشانہ بناتی رہی،اگرتحریک انصاف حکومت نے فوری ریلیف نہ دیاتوعوام کی جانب سے نہ صرف غم وغصہ دیکھنے کوملے گابلکہ اپوزیشن جماعتوں کوبھی فائدہ پہنچے گا،ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کی جانب سے پٹرولیم اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کی تجویزکوسراہا ہے اوراس پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

FOLLOW US