پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے حلقے میں دوبارہ گنتی کیلئے اے این پی کے پرویز احمد نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔پشاورہائیکورٹ میں پی کے 61 سے اے این پی کے امیدوار پرویز احمدکی جانب سے درخوست دائر کی گئی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی کے 61 پر پرویزخٹک کے ووٹوں کی تعداد 20 ہزار دکھائی گئی ہے جو اصل تعداد سے مختلف ہے، ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا