Wednesday October 30, 2024

عمران خان کو کونسا عہدہ دیا جائیگا؟ تحریک انصاف نے فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کل عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے کل پارلیمانی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم

کا امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو وزارت عظمیٰ کے لیے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ 174 ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے، جب کہ مزید ارکان کی شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی حمایت کے بعد نمبرگیم 177 پر پہنچ جائے گا، کل دوپہر پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

FOLLOW US