Wednesday October 30, 2024

عمران خان نے وزیراعطم بننے سے پہلے ہی شیخ رشید کو بڑا جھٹکا دیدیا، پنڈی بوائے کا خواب چکنا چور ہو گیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک)عمران خان نے وزیراعطم بننے سے پہلے ہی شیخ رشید کو بڑا جھٹکا دیدیا، پنڈی بوائے کا خواب چکنا چور ہو گیا.. مقامی اخبار نے پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے این اے 60 میں امیدوار کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے شیخ رشید کو انکار کر تے ہوئے کہا کہ پہلا حق پی ٹی آئی ورکرز کو دیا جائے گا ۔ڈان نیوز

کے مطابق عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے صدر شیخ رشید احمد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نشست این اے 60 پر اپنے بھتیجے کو نامزد کیے جانے کو مسترد کرتے ہوئے ٹی آئی کے ورکرز اور رہنماو¿ں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے بتایا کہ شیخ رشید نے این اے 60 پر اپنے بھتیجے کو کھڑا کرنا چاہتے تھے اور اس ضمن میں عمران خان سے بھی ملاقات کی تاہم پی ٹی آئی کے سربراہ نے واضح کردیا تھا کہ پارٹی ورکرز کو نشست کے لیے پہلا موقع دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ رشید شفیق کو نشست دینے پر سخت غم و غصہ ہے، پی ٹی آئی اور اے ایم ایل کے مابین تحفظات ہیں لیکن اگر شیخ رشید کو عمران خان کی حمایت حاصل بھی ہو جائے تو ورکرز اس بات کے لیے آمادہ نہیں ہیں‘۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال کے لیے کسی بھی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد این اے 60 پر انتخابات کا عمل معطل کردیا گیا تھا۔

FOLLOW US