اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سنبھالنے سے پہلے ہی پارٹی سطح پر احتساب کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں سے ٹکٹوں کی غلط تقسیم اور مبینہ فروخت کی چھان بین کی جارہی ہے۔ کپتان کا بڑا فیصلہ، کڑے احتساب کے نعرے پر عملدرآمد کا پارٹی سے آغاز، ٹکٹوں کی غلط تقسیم اور مبینہ فروخت
کی چھان بین شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکومت بنانے سے قبل پارٹی کے اندر احتساب کا عمل شروع کردیا ہے اور سینئر پارٹی رہنماؤں سے ٹکٹوں کی غلط تقسیم کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔کپتان نے ایسے پارٹی رہنماؤں پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے جنہوں نے الیکشن کیلئے الیکٹیبلز کو ٹکٹ دلوائے مگر وہ الیکشن ہار گئے۔ عمران خان نے چند عہدیداروں کی جانب سے پارٹی ٹکٹوں کی مبینہ فروخت کی شکایات کی بھی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔