Wednesday October 30, 2024

کپتان کا سادگی پلان دھرے کا دھرا رہ گیا۔۔ سیکورٹی اداروں نے بنی گالا اور سپیکر ہاوٴس سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیکورٹی اداروں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیلئے بنی گالہ اور سپیکر ہاؤس کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سیکورٹی اداروں نے عمران خان کو سیکورٹی اداروں نے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ پیش کی ہے کہ عمران خان کیلئے سپیکر ہاؤس غیر محفوظ ہے کیونکہ عمران خان نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں رہائش پذیر نہیں ہوں گے تو سپیکر ہاؤس میں ان کا قیام متوقع ہے۔اس کے علاوہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے بنی گالہ کے اطراف میں بھی سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا ہی۔

FOLLOW US