Wednesday October 30, 2024

تحریک انصاف کی واحد خاتون رہنما۔۔ جس نے ایم این اے بن کر اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستا ن تحریک انصاف کی سینئر رہنما و اُمیدوار رکن قومی اسمبلی ( خوا تین مخصو ص نشست ) ڈاکٹر سیمی بخا ری کی جا نب سے کا رکنو ں کے اعز ا ز میں سوئی گیس سوسائٹی کیمو نٹی سنٹر میں بر نچ کا اہتما م کیاگیا ‘ جس میں آپا صادقہ ‘ میجر (ر) سکند ر مسعور بٹ ‘ ثروت گو ہر ‘ ڈاکٹر نوشین حامد‘ ڈاکٹر عبد الرحمان‘میجر (ر) خالد‘ رانا

 

اختر حسین ‘ مقد سہ ایاز ‘ رضوان ایاز‘ طاہررشید بھٹی ‘ سیما انوار‘ علی رضا ہاشمی ‘ افروز انوار‘ تسنیم صادق‘ اعظم ملک‘ فرید ہ بابر‘ نیلم حیات‘ نسیم زہرہ ‘ رفعت شاہین‘ اویس لو دھی ‘ راجہ عابد یو نس‘ فر حت رسا ل ‘ سعد یہ سہیل ‘ شوانہ بشیر ‘ مسز حامد خان‘ ڈاکٹر انیسہ فاطمہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب سے شرکاء سے خطا ب کر تے ہوئے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن پارٹی کا قیمتی سرما یہ ہیں میں آپ سب کا شکر یہ ادا کر تی ہو ں ‘ عمران خا ن عوامی لیڈر ہیں ‘پاکستا نی قوم اپنی حقیقی منز ل سے دور نہیں آنے والا دور ترقی اور خو شحالی کے راستے کھولے گا ‘ کر پٹ خاندان اپنے منطقی انجا م کو پہنچ رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں تحر یک انصاف کا حصہ ہو ں ‘ایم این

 

انے بن کر اپنی پہلی تنخواہ ڈیم بنا نے کے فنڈ میں دوں گی ‘ (ن) لیگ الیکشن میں دھاند لی کا رونا رو کر عوام کی ہمددری حا صل کرنے کی ناکام کو شش کر رہی ہے ووٹ کو عز ت دو کا نعر ہ لگانے والے اب عوامی مینڈیٹ کی توہین کیو ں کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا اصل چہر ہ عوام کے عیا ں کر دیا ہے اب کھوکھلے نعر وںاور ڈنگ ٹپا ؤ پالیسیوں اورما ل بنا ؤ کا پروگرام کا وقت گز ر چکا ہے ایماندار اور صاف ستھر ی ٹیم کے ساتھ عمران خان ملک کی باگ ڈور سنبھا لیں گے اور ملک کو درپیش بحرانو ں سے نکا ل کر تر قی کی راہ پر گا مز ن کریں گے ۔

FOLLOW US