Wednesday October 30, 2024

حلقہ این اے 131 الیکشن تحریک انصاف کا جشن سوگ میں تبدیل مسلم لیگ (ن) کی خوشی کی انتہا نہ رہی

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 کے ووٹو ں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کامیاب امیدوار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روک دیا ۔لاہور کے حلقہ این اے 131سے ہارنے والے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر سعدرفیق

 

نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی ۔جسٹس مامون الرشید نے درخواست پر سماعت کی تو سعد رفیق کے وکیل نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آر او نے صرف مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس سے کامیاب امیدوار کی برتری 602 رہ گئی تاہم مکمل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے ریٹرنگ افسر نے ہماری درخواست مسترد کردی لہٰذا عدالت دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آر او کی جانب سے مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کے باوجود عمران خان کامیاب قرار پائے اس لی یدوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل

 

سننے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔یاد رہے کہ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 131 میں عمران خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو 680 ووٹوں سے شکست دی تھی۔خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے آر او سے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس میں عمران خان کی کامیابی برقرار رہی تھی تاہم ان کی کامیابی کا مارجن کم ہو کر 608 رہ گیا تھا۔بعد ازاں سعد رفیق نے آر او سے پورا حلقہ کھولنے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔

FOLLOW US