اسلام آباد (ویب ڈیسک) رہنما ن لیگ ماروی میمن نے اپوزیشن اتحاد کو منافقت قرار دے دیا، سابق چئیرمین بی آئی ایس پی مجھے اس قومی اتحاد برائے صاف شفاف انتخابات کی منافقت پر ہنسی آ رہی، یہ 2013 میں کیوں نہ بنا جب تمام جماعتیں ن لیگ پر دھاندلی کا ،
الزام لگا رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے گیارہویں عام انتخابات میں کئی بڑے بڑے برج الٹ گئے تھے۔ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں نا صرف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بلکہ ایم ایم اے،، اے این پی،، محمود خان اچکزئی اور دیگر کو بھی عبرت ناک شکست ہوئی۔ ان تمام جماعتوں کے اکثر سینئر رہنما اور سربراہ انتخابات میں بدترین شکست کا شکار ہوئے اور پارلیمنٹ کا حصہ بننے سے محروم رہے۔ ان تمام جماعتوں نے 25 جولائی کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے کر تحریک اںصاف کی فتح کو قبول کرنے سے انکار کیا۔ اب شکست کا سامنا کرنے والی ان تمام جماعتوں نے پارلیمنٹ کیلئے مشترکہ اپوزیشن اتحاد قائم کر لیا ہے۔ اس اتحاد کو قومی اتحاد برائے صاف شفاف انتخابات کا نام دیا گیا ہے۔ اس اتحاد پر ن لیگ کی رہنما ماروی میمن کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ ماروی میمن نے اپنی ہی جماعت اور اس اپوزیشن اتحاد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں ماروی میمن کا کہنا ہے کہ مجھے اس قومی اتحاد برائے صاف شفاف انتخابات کی منافقت پر ہنسی آ رہی، یہ 2013 میں کیوں نہ بنا جب تمام جماعتیں ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگا رہی تھیں۔ ماروی میمن نے اس اتحاد کو منافقت قرار دے دیا ہے۔