Wednesday October 30, 2024

عمران خان کی حکومت قائم ہوتے ہی اہم ترین امریکی عہدے دار نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، نام جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی اورچیئرمین پی ٹی آئی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ انتخابات میں کامیابی پرامریکی کانگریس رکن کی عمران خان کومبارکباد،،عمران خان کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پرشیلا جیکسن کا شکریہ اداکیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی اکثریت ہونے کے بعد عمران خان یقینی طور پر

 

پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری کی جانب سے بھی عمران خان کو تہنیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سب سے پہلے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اب دیگر ممالک کی جانب سے بھی خیر سگالی کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے کچھ روز قبل ایرانی سفیر کی جانب سے بھی عمران خان کو خط لکھا گیا جبکہ آج ایرانی سفیر نے بھی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔اس کے علاوہ اب تک متحدہ عرب امارات ،جاپان کے سفیر بھی عمران خان کو مبارکباد دینے کے لیے بنی گالہ آچکے ہیں۔۔عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرنے والوں میں برطانوی ہائی کمشنر بھی شامل ہیں۔دوسری جانب دنیا بھر کی اہم ترین شخصیات کی جانب سے عمران خان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں ہمارے ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان کے سربراہان بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے اہم خبر یہ ہے کہ امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی اورچیئرمین پی ٹی آئی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔رابطہ سینیر رہنما عمران اسماعیل کے توسط سے قائم ہوا۔امریکی رکن کانگریس نے نئی حکومت کی حمایت اورتعاون کا اعلان کیا ہے۔شیلا جیکسن لی نے حکومت سازی کے بعد وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کا عزم بھی کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مبارکباد کے پیغام پرشیلا جیکسن کا شکریہ ادا کیا۔

FOLLOW US