Wednesday October 30, 2024

عمران خان نےوزیراعظم کاحلف اٹھاتے ہی کس ملک جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا؟ دھماکہ دار خبر آ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان نے بطور وزیراعظم ایران کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ ایران کا دورہ کرنے اور تاریخی مقامات کی زیارت کی خواہش ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 2018 کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرچکی ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے کےلیے جوڑ توڑ کر رہی

ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا بتانا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے اور اب تک پاکستان تحریک انصاف کو مرکز میں حکومت بنانے کے لیے 165 اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔۔تحریک انصاف کی اکثریت ہونے کے بعد عمران خان یقینی طور پر پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری کی جانب سے بھی عمران خان کو تہنیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔سب سے پہلے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اب دیگر ممالک کی جانب سے بھی خیر سگالی کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے کچھ روز قبل ایرانی سفیر کی جانب سے بھی عمران خان کو خط لکھا گیا۔۔تاہم آج ایرانی سفیر نے بھی عمران خان کو مبارکباد دینے کے لیے بنی گالہ کا رخ کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مطابق ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر ایرانی صدر کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا.اس موقع پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی،، شیریں مزاریں اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون اور اشتراک کی تمام راہیں کھلی ہیں، ایران علاقائی تعاون اور ترقی کے ایجنڈے میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، ایران پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا بھی خواہاں ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے۔ایران اس منصوبے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے کی صورتحال نہایت حساس ہے، ایران خطے میں امن کے لئے پاکستان کی تجاویز کا خیرمقدم کرے گا۔ایرانی صدر کی جانب سے تہنتی پیغام پہنچانے اور مبارکباد دینے پر چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران سمیت تمام ہمسائیوں کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے۔پاکستانی معیشیت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہمارا اہم ترین ہدف ہے، عمران خان اپنی سالمیت کے تحفظ کیلئے ایران کا کردار قابل تحسین ہے، عمران خان پاکستان،، ایران اور سعودی عرب کے مابین تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔اس موقع پر عمران خان نے ایران کے دورے اور مذہبی مقامات کی زیارت کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کر ڈالا۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران کا دورہ کرنے اور تاریخی مقامات کی زیارت کی خواہش ہے۔

عوام کا انتظار ختم : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کون ہوگا اور پرویز خٹک کو وفاق میں کونسا عہدہ دیا جائے گا؟ عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

FOLLOW US