Thursday October 31, 2024

پاکستان کے اہم شہر میں دھماکہ ہو گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) : کراچی کے علاقہ شیر شاہ میں سلنڈر دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ شیر شاہ میں ایک دُکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا۔ سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔ دھماکے سے دُکان کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے آس پاس موجود لوگوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کون ہوں گے؟بنی گالہ سے آنیوالی خبر نے انصافیوں کو پریشان کر دیا

FOLLOW US