Thursday October 31, 2024

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کون ہوں گے؟بنی گالہ سے آنیوالی خبر نے انصافیوں کو پریشان کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں سیاسی جوڑتوڑجاری ہے، 9 روزہ مشاورت کے بعدتاحال وزرائے اعلیٰ کے ناموں کااعلان نہ ہوسکا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے اور عمران خان کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔تحریک

انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اور کے پی کے ناموں کا اعلان نہیں کیا جا سکا،رپورٹ کے مطابق پیرتک کے پی اور پنجاب میں وزرائے اعلیٰ کے ناموں کااعلان کردیاجائےگاجبکہ جہانگیرترین بی این پی کے سربراہ سرداراخترمینگل سے آج ملاقات کریں گے۔

FOLLOW US