Thursday October 31, 2024

عمران خان کے بعد اگلا وزیراعظم کو ن ہو گا؟ نا قابل یقین پیشگوئی کر دی گئی

لاہور(نیوزڈیسک) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز کرس گیل نے بھی لیجنڈری کرکٹر عمران خان کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی زیر قیادت قومی اسمبلی کی 272میں سے

115 نشستیں حاصل کرکے اس وقت حکومت بنانے کے لیے اپنی پوزیشن انتہائی مضبو ط کرلی ہے جب کہ سابق کپتان ملک کے 19ویں ممکنہ وزیر اعظم بھی ہوں گے ۔’کپتان ‘ کی اس کامیابی پر ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں اور اس موقع پر سابق ویسٹ انڈین کپتان اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز کرس گیل نے عمران خان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ”ایک کرکٹر کو ملک کا وزیر اعظم بنتے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،عمران خا ن کا وزیر اعظم بہت سے کرکٹرز کو بھی ایک دن یہاں تک پہنچنے کی امید دے گا، میرے وزیر اعظم بننے کا کوئی چانس نہیں لیکن اب شاہد آفریدی کے ایک دن وزیر اعظم بننے کا چانس بن گیا ہے “ ۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف(((پی ٹی آئی ) 115 نشستیں جیت کر ایوان زیریں کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی 43 کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، متحدہ مجلس عمل(((ایم ایم اے ) کی قومی اسمبلی میں 12، مسلم لیگ (ق)5، ایم کیو ایم پاکستان 6 ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت، عوامی نیشنل پارٹی((اے این پی)) اوربلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے، دوسری جانب 12 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

عمران خان نے وزیراعظم بننے سے پہلے پاکستان کا فائدہ کر دیا، کپتان کے جیتتے ہی خوشیوں کی لہر دوڑ گئی

FOLLOW US